کیڑے پڑا تعفن زدہ 200کلو گوشت برآمد،مقدمہ درج

کیڑے پڑا تعفن زدہ 200کلو گوشت برآمد،مقدمہ درج

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )مخبری پرتھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی کاروائی،200کلومضرصحت گوشت برآمد،3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے ایس ایچ اومہراخلاق نول نے اے ایس آئی ملک طاہرعباس ودیگراہلکاروں کے ہمراہ مخبری پرکارروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ میں لوڈ،200کلومضرصحت،کیڑے پڑا تعفن زدہ گوشت پکڑکر3ملزمان غلام مجتبیٰ،سلطان اورعامرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے بتایاکہ مزکورہ گوشت ملزم سلطان قصاب کی ملکیت تھاجسکواس نے جھنگ میں موجوداپنی دوکان پربیچناتھا،گوشت کوبعدازاں محکمہ لائیوسٹاک اورپنجاب فوڈحکام کی زیرنگرانی اورمکمل چیکنگ کے بعدتلف کروادیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں