واسا کی غفلت ،بیشر علاقوں میں پانی جمع ، مچھروں کی بھر مار

واسا کی غفلت ،بیشر علاقوں میں پانی جمع ، مچھروں کی بھر مار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا سیوریج سسٹم بہتر کرنے کی بجائے کروڑوں روپے کے نئے پراجیکٹ لگانے کی دوڑ میں ہے واسا کی غفلت شہریوں پر بھاری پڑ رہی ہے گلی محلوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے ۔۔۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں جمع سیوریج کا پانی مچھروں کی افزائش گاہ کا کام کررہا ہے ۔واسا کی نااہلی اور روایتی غفلت کے باعث شہر کے بیشتر علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب چکے مقبول روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے پانی سے راستے بند ہونا معمول بن چکا ہے سیوریج زدہ پانی گلیوں میں جمع ہونے سے رہائشی علاقے تعفن زدہ ہوجاتے ہیں اور مچھروں کی ازائش نسل کے لیے بھی موزوں ماحول بن جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا جائیکا سمیت کروڑوں روپے کے نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے لیکن اپنا بنیادی کام کرنے کو تیار نہیں ہے واسا کا کام شہری حدود میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی ہے دونوں ہی کام نہیں ہورہے معاملے سے متعلق موقف لینے کے لیے ایم ڈی واسا عامر عزیز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی موقف نہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں