بلدیہ جھنگ کے پنشنرز اور ملازمین بقایا جات کی وصولی سے تاحال محروم

 بلدیہ جھنگ کے پنشنرز اور ملازمین  بقایا جات کی وصولی سے تاحال محروم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیہ جھنگ کے پنشنرز اور ملازمین کے بقایا جات کی مد میں کروڑوں روپے ڈیمانڈ کے مطابق بلدیہ جھنگ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو چکے۔۔۔

 لیکن بلدیہ عملہ کی نااہلی، غفلت اورلالچ کے باعث پینشنرزاور دیگر ملازمین بقایا جات کے چیک کی وصولی کیلئے چیف افسر بلدیہ اور متعلقہ کلرک کے دفتر چکر لگا لگا کر تھک گئے ۔ چیف افسر بلدیہ عادل شہزاد رانجھا سے موقف جاننے کیلئے بذریعہ موبائل فون رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں