ریڈیو پاکستان چوک میں کیمپ ، مفت ہیلمٹ تقسیم

 ریڈیو پاکستان چوک میں کیمپ ، مفت ہیلمٹ تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ریڈیو پاکستان چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کیا اس خصوصی کیمپ میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کے گئے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ہیلمٹ پہناؤ،زندگی بچاؤ ویژن کے تحت اس آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیاہے ہمارا خواب حادثات سے پاک فیصل آباد ہے اس نیک مقصد کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں آئندہ بھی ایسے عوام دوست اقدامات کرنے کا تسلسل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں