تین کروڑ روپے کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ

 تین کروڑ روپے کا بوگس  چیک دینے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین اور قریبی تعلقات میں تین کروڑ روپے مالیت کی رقم کے عوض مبینہ طورپر بوگس چیک دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ۔۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے میں ہارون نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کاشف کے پاس قریبی اور کاروباری تعلقات کے دوران تین کروڑ روپے مالیت کی رقم بطور امانت رکھوائی گئی جو بعد میں واپس کرنے کی بجائے ملزم نے اسکے عوض جعلی اور بوگس چیک دے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں