قصابوں کی من مانیاں ، گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

قصابوں کی من مانیاں ، گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)قصابوں کی من مانیاں، سرکاری نرخنامے نظر انداز،چھوٹے بڑے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، پرائس کنٹرول ٹیمیں حکومتی نرخناموں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر کے علاقہ جھنگ روڈ دھاندرہ، سدھار، ٹھیکریوالا، پینسرہ اور گردونواح میں قصابوں نے جاری ضلعی انتظامیہ کے جاری سرکاری نرخناموں کو ہوا میں اڑا دیا ۔انتظامیہ نے فی کلو بڑے گوشت کی قیمت 700 روپے اور چھوٹے گوشت کی قیمت 1350روپے مقرر کر رکھی ہے لیکنقصاب اپنے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں، بڑا گوشت 900 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 1850 روپے کلو میں بیچا جا رہاہے ۔قصابوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں جانور خرید کر سرکاری نرخناموں پر گوشت فروخت کرنے سے نقصان ہوتا ہے ۔ دوسری طرف شہریوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول ٹیمیں مقررہ نرخوں پر گوشت فروخت کرانے میں ناکام ہو چکیں، اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لے کر گوشت کی خودساختہ قیمتیں کم کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں