مہنگائی بے قابو ، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

مہنگائی بے قابو ، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) مہنگائی کا جن بے قابو، انتظامیہ نا کام ،پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، سبز مرچ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے من مانے نرخ مقرر کر لئے گئے عید قرباں کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

خاص طور پر خشک اور سبز مصالحہ جات پیاز ،ٹما ٹر ،لہسن ادرک سبز مرچ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے من مانے ریٹ مقرر کر لیے گئے ہیں۔ شہریوں عبد القیوم، رانا عامر، رانا نسیم محمد ساجد و دیگر کا کہنا تھا کہ کمالیہ میں اشیا خورونوش کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں اور گراں فروشوں نے مزید خود ساختہ مہنگائی کر کے غربا سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے عام حالات میں مہنگائی سے اخراجات کی پورے کرنا مشکل ہے عید سے قبل مہنگائی نے انہیں مزید پریشان کر دیا ہے ، انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں