فیلڈ ٹریفک سٹاف میں چھتریاں اور پانی کی بوتلیں تقسیم

فیلڈ ٹریفک سٹاف میں چھتریاں  اور پانی کی بوتلیں تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تپتی دھوپ میں سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل فیلڈ ٹریفک سٹاف کو چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی۔

 جانب سے دوسرے مرحلے میں چھتریاں اور پانی کی بوتلیں تقسیم کر دی گئیں ٹھنڈے مشروبات اور ہیٹ سے بچنے کے لئے گول ہیٹس بھی فیلڈ ٹریفک سٹاف کو فراہم کئے جا چکے ہیں ان تمام سروسز کی فراہمی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں ہر ٹریفک اسسٹنٹ اور ٹریفک وارڈن کی عوام کے لئے سڑکوں پر خدمات قابل تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں