گوجرہ :ڈاکوؤں نے دودھ فروش سمیت 4 افراد کو لوٹ لیا

گوجرہ :ڈاکوؤں نے دودھ فروش  سمیت 4 افراد کو لوٹ لیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈاکوؤں نے دودھ فروش سمیت 4 افراد کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چک نمبر 93 ج ب کے دودھ فروش پک اپ سوار مبشر اوراس کے بھائی کو چک نمبر 283 ج ب کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا۔۔۔

اور انکے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، قیمتی موبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر 361 ج ب کا محمد سجاد کو ساتھی شام مسیح کے ہمرا ہ جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا ،ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں