پولیس نے 15 پرڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو دھر لیا

پولیس نے 15 پرڈکیتی کی جھوٹی  کال کرنے والے شہری کو دھر لیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ لنگرانہ پولیس نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے کالر کو دھر لیا ۔

ملزم سرفراز علی نے 15 پر چک نمبر 243 ج ب میں ڈکیتی کی اطلاع دی،اطلاع پر تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچی تو ابتدائی تفتیش کے دوران ہی وقوعہ دو فریقین میں جھگڑا نکلا اورملزم نے مخالف فریق کیخلاف کارروائی کیلئے ڈکیتی کی کال کردی ۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا ہے شہری صرف ایمرجنسی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر مدد کیلئے کال کریں ، ایمرجنسی نمبر 15 پر مذاق میں کی گئی بوگس کال آپ کو جیل بھیج سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں