عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ ، شہری خو فزدہ

عید    قریب   آتے    ہی     وارداتوں    میں    اضافہ    ،    شہری    خو  فزدہ

فیصل آباد(عبدالباسط سے )عید قریب آتے ہی ڈکیتی، چوری،راہزنی، اور لوٹ مار سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

مویشی منڈیوں کے اطراف کی شاہراہوں، گلیوں، محلوں اور چوک چوراہوں میں پولیس ٹیمیں تعینات کرنے کے باوجود ان علاقوں کو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اپنے لئے محفوظ آماجگاہ بنالیاگیا۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت لوٹ مار کی دیگر 250سے زائد وارداتیں رونما ہونے لگی ہیں۔ جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہری بھی خوف و ہراس کا شکار ہوئے گھروں سے باہر نکلنے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں عید قربان کے دنوں میں نیاموآنہ، نڑوالا بائی پاس سمیت دیگر علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں میں مویشیوں کی خریداری کیلئے آنے والے شہری جرائم پیشہ عناصر کیلئے آسان ہدف بننے لگے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پرمویشیوں منڈیوں میں آنے والے خریداروں اور جانوروں کو فروخت کیلئے لیکر آنے والے بیوپاریوں کو روزانہ کی بنا پر لوٹ مار کا شکار بنانے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں اب تک ڈ کیتی ، چوری، راہزنی اور لوٹ مار کی دیگر 18 ہزار روپے زائد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے کے 13 اور زخمی کرنے کے 75 سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اس ساری صورتحال کے باوجود پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تو تشکیل دی گئی ہیں۔ ناکہ بندی، پٹرولنگ کا پلان بھی ترتیب دیاگیا ہے لیکن اس تمام تر اقدامات کے باوجود بھی پولیس جرائم پیشہ عناصر کولگام ڈالنے میں مکمل طورپر ناکامی کا شکار بنی دکھائی دیتی ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کے مطابق جرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں