عید الاضحی ، صفائی پلان کامیاب بنانے کیلئے افسروں کو ٹاسک

عید الاضحی ، صفائی پلان کامیاب بنانے کیلئے افسروں کو ٹاسک

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں ضلع میں عید الاضحی صفائی پلان کے حتمی امور کا جائزہ اور اسے کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسروں کو ٹاسک تفویض کئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے عید پلان پر جامع بریفنگ لی اور شہریوں میں الائشیں ڈالنے والے ماحول دوست شاپر بیگزکی تقسیم کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے عید تک شہری علاقوں سے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے سہولیات کوبرقرار رکھا جائے ۔انہوں نے دفعہ 144 کے تحت قربانی کے جانوروں کی سری پائے جلانے ،قربانی کے جانوروں کی الائشیں نہروں،راجباہوں میں پھینکنے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں