پارکوں اور تفریحی مقامات پر عید منانے آنیوالے متعدد افراد کی جیبوں کا صفایا

پارکوں اور تفریحی مقامات پر عید منانے  آنیوالے متعدد افراد کی جیبوں کا صفایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارکوں اور تفریحی مقامات پر عید منانے کیلئے آنے والے متعدد افراد کی جیبوں کا صفایا کردیاگیا۔

۔تھانہ سول لائن کے علاقے باغ جناح، اقبال اسٹیڈیم، فند لیڈ اور دیگر علاقوں میں فیملیز اور عزیزواقارب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منانے کیلئے آنے والے متعدد شہریوں کو جیبوں تراشوں کی جانب سے اپنا نشانہ بنالیاگیااور اس دوران متعدد افراد کی جیبوں سے موبائلز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں