ساڑھے 3 ماہ بیت گئے ،تاوان کیلئے اغوا شہری بازیاب نہ ہو سکا

 ساڑھے 3 ماہ بیت گئے ،تاوان کیلئے اغوا شہری بازیاب نہ ہو سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ساڑھے تین ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا، مگر تاحال تاوان کے حصول کیلئے اغوا کئے گئے ۔

شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں پولیس کامیاب نہ ہوسکی۔ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 106 ج ب کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر عبدالولی کا بیٹا 35 سالہ سجاد 4 مارچ کو اپنی ہمشیرہ کو ملنے تھانہ ملت ٹائون کے علاقے دھنولہ میں آیا تھا۔ جہاں سے اسے مبینہ طورپر ٹریپ کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوئوں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیااور اسکے اہلخانہ کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے پہلے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا لیکن بعد ازاں کم کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا جانے لگا۔ ساڑھے تین ماہ سے زائد کا وقت بیت چکا ہے لیکن تاحال پولیس کی جانب سے مبینہ طورپر ڈاکوئوں کے چنگل سے مغوی شہری سجاد کی بازیابی کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کی جانب سے مغوی سجاد کو زنجیروں سے جکڑ کر اسکی ویڈیوز بناکر بھی اسکے اہلخانہ کو بھیجی گئی ہیں ۔ مغوی کے والد کا کہنا ہے پولیس تعاون کرنے کی بجائے مبینہ طورپر اپنی بے بسی بیان کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں