جڑانوالہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 30 بکروں کی قربانی کی گئی

جڑانوالہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے  زیر اہتمام 30 بکروں کی قربانی کی گئی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں گوشت تقسیم کرنے کیلئے مختلف ڈونرز کے تعاون سے 30 بکروں کی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد ،جنرل سیکرٹری عمران شفیق ،رانا سلطان محمود ، ملک ابوبکر، علی رضا، رانا شعیب اعظم اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ رانا عتیق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن کے والینٹرز ڈونرز کے تعاون سے بکروں کی قربانی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں