چنیوٹ :عید الاضحی کے دوران 1246 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

 چنیوٹ :عید الاضحی کے دوران 1246 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلع چنیوٹ میں عید الاضحی کے دوران تیسرے روز کے اختتام تک 1246 ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرکے شہر سے باہرڈمپنگ سائٹس پر تلف کردی گئیں۔۔۔

 تینوں تحصیلوں کی ایم سیز، ضلع کونسل،لوکل گورنمنٹ نے صفائی آپریشن پر عملدرآمد کیا۔ علاوہ ازیں کنٹرول رومز کو پبلک کی طرف سے ویسٹ اٹھانے کی موصولہ تمام شکایات بھی حل کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ عید صفائی آپریشن میں چھوٹی بڑی گاڑیوں جبکہ1500 کے قریب ویسٹ ورکرز نے حصہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں