گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، سینئر ڈاکٹر غائب

گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، سینئر ڈاکٹر غائب

کمالیہ (نمائندہ دنیا )عید الضحیٰ کے موقع پر کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،ٹی ایچ کیو میں سینئر ڈاکٹر غائب، مریض خوار ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق عید پر گیسٹرو کے درجنوں مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ عید کے بعد بھی ہسپتالوں میں مریضوں کا بے پناہ رش رہا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رات کے اوقات میں سینئر ڈاکٹر غائب ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا حالانکہ پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ کر کے مختلف وارڈز، شعبہ جات پر ڈیوٹیاں لگا رکھی تھیں لیکن بیشتر ڈاکٹر غائب رہے اور پیرا میڈیکس سٹاف مریضوں کا علاج کرتا رہا، سرکاری ہسپتالوں میں مناسب علاج نہ ہونے پر لواحقین مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے گئے اور مہنگے داموں علاج کرواتے رہے ۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں