اہلکار چا لان ہدف پورا کرنے میں مصروف ، ٹریفک متاثر

اہلکار   چا لان    ہدف    پورا    کرنے    میں    مصروف    ،    ٹریفک   متاثر

فیصل آباد(عبدالباسط سے )ٹریفک پولیس افسرا ور اہلکاروں کی چھٹیاں، تبادلے ، پوسٹنگ، اور ہفتہ وار ریسٹ کو یومیہ چالان اہداف کے حصول سے مشروط کردیاگیا۔

 ٹریفک پولیس افسرا و ر حکام کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ اور منظم نظام ٹریفک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ ٹریفک چالان کرنے اور ریونیو کولیکشن کو بہتر بنانے پر مرکوز کردی گئی۔ مین شاہراہوں، اور اہم چوراہوں میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے گروپوں کی صورت میں کھڑے ہوکر ہر آنے جانے والی گاڑی، موٹرسائیکل اور دیگر وہیکلز کو روک کر مختلف قسم کے اعتراض لگاتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جانے لگے ہیں۔ جس سے ناصرف نظام ٹریفک درہم برہم ہوکر رہ گیا بلکہ چالان کے خوف اور بھاری جرمانوں کی ادائیگیوں سے بچنے کیلئے شہری بھی مین شاہراہوں پر آنے سے گریز کرنے لگے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تو یوں گماں ہوتا ہے کہ جیسے مین شاہراہوں اور اہم چوک چوراہوں میں گروپوں اور ٹولیوں کی صورت میں کھڑے ٹریفک چالان کرنے میں مگھن سٹی ٹریفک پولیس افسراور ملازمین کی اصل ڈیوٹیاں اور ذمہ داری ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور نظام ٹریفک کو ٹھیک رکھنا نہیں بلکہ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ چالان کرکے سرکاری خزانوں کو بھرنا ہے ۔ ذرائع سے انکشاف

ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے افسروں ا و ر ملازمین کو یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ جس بھی ٹریفک اہلکار کوکسی ایمرجنسی یا کام کے سلسلہ میں چھٹیاں درکار ہوں، تبالہ یا پوسٹنگ کروانی ہو، حتی کہ ہفتہ وار چھٹی بھی لینی ہو تو اسکے لئے اسے چالان کرنے کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔ حکام کی جانب سے ہر ٹریفک آفیسر کو یومیہ کم از کم 50 چالان کرنے کا ہدف دیاگیا۔چالانوں اور مقرر کردہ اہداف کی چیکنگ بھی حکام کی جانب سے مختلف میٹنگز کا انعقاد کرتے ہوئے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ضلع بھر کے پولیس افسرا ور ملازمین کی تو ساری توجہ چالان کرنے پر ہی مرکوز ہوکر رہ گئی اگر دستاویزات پورے بھی ہوں تو لائٹ خراب، اشارے ٹوٹے ، نمبر پلیٹ غیر نمونہ ہونے سمیت دیگر اقسام کے جواز فوری سامنے رکھتے ہوئے پھر بھی چالان کردیاجاتاہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔معاملے پر چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کہتے ہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر نظام ٹریفک کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں