سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر سے کیٹرا لگے چنے ضائع کرادیئے گئے

سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر سے کیٹرا لگے چنے ضائع کرادیئے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس نے کینال روڈ پر سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر سے کیٹرا لگے۔

 بدبودار کالے چنے ضائع کرادیئے اور سٹور مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اورکاؤنٹر سے باسی سبزیاں اٹھوادیں اور بعض کاؤنٹر پر ایکسپائرڈ اشیاء کو بھی تلف کرادیا انہوں نے میگا مارٹ کے مالک کو وارننگ بھی دی کہ ڈی سی کاؤنٹر پر معیاری اشیا مقررہ نرخ کے مطابق فروخت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں