دیرینہ رنجش پر فائرنگ، وکیل اور خاتون سمیت 4 زخمی

 دیرینہ رنجش پر فائرنگ، وکیل اور خاتون سمیت 4 زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع کچہری میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مسلح ملزم کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔

جس سے وکیل اور خاتون راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں ملزم افضال کی جانب سے سابقہ قتل کی دشمنی کی بنا پر اورنگزیب ایڈوکیٹ پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر اورنگزیب ایڈوکیٹ، طارق محمود ، راہگیر محمد ارشد اور راہگیر خاتون صغراں بی بی زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں