صحت کارڈ پر علاج ، ڈاکٹرز ،سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم

صحت کارڈ پر علاج ، ڈاکٹرز ،سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایچ کیواسپتال میں صحت کارڈ پر علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اور سپورٹ سٹاف میں تعریفی اسناد و چیک تقسیم ۔

، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا تھے ، سی ای او ہیلتھ سہیل طارق، ایم ایس ڈاکٹر احمد خاں و دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت 20 ہزار سے زائد لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا، یو ایچ آئی کے تحت ملنے والا شیئرڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اور سپورٹ سٹاف میں تقسیم کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ بہتر پرفارم کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو تعریفی اسناد دی ہیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں