اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کے بیکریز پر چھاپے ، جر مانے

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کے بیکریز پر چھاپے ، جر مانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو چیک کرنے مختلف بیکریز کے کچن پہنچ گئیں۔

 اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور کچن میں گندے ماحول میں کیکز کی تیاری پر ایکشن لیا انہوں نے شہریوں کو ایکسپائر کیک فروخت کرنے پر بیکریز کو بھاری جرمانے کئے اور کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اورصفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا انہوں نے سکول میں بعض بورڈز کو دیمک لگنے سے بورڈز خراب پر موقع پر پرنسپل ادارہ کو طلب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں