ٹو بہ : ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی اقدامات کو چیک کیا

ٹو بہ : ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی اقدامات کو چیک کیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ممکنہ بارشوں میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس۔

 ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں محکمہ صحت،ماحولیات،سوشل ویلفیئر،زراعت ،لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی،ڈینگی فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے بریفنگ دی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران ٹائرشاپس ،کباڑخانوں ، قبرستانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے ،ڈینگی سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں