چنیوٹ پولیس نے محرم میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

چنیوٹ پولیس نے محرم میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مذہبی رواداری و ہم آہنگی، امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو بھی چنیوٹ کا امن و امان تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔میں خود مجالس،جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کررہا ہوں،ٹربل پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہاہے ۔ڈی پی او نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں کل 258 جلوس نکالے جائیں گے جس میں 32 جلوس کیٹیگری اے ، 66 جلوس کیٹیگری بی اور 160 جلوس کیٹیگری C کے ہوں گے ۔ کل 685 مجالس ہائے کا انعقاد ہوگا جس میں سے 70 مجالس کیٹیگری اے ، 193 مجالس کیٹیگری بی اور 422 مجالس کیٹیگری سی کی ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں