ایم ڈی واسا کا ایمرجنسی ریلیف کیمپس کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم

ایم ڈی واسا کا ایمرجنسی ریلیف کیمپس کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے شہر بھر میں قائم 9 ایمرجنسی ریلیف کیمپس کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 جس پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جاوید غنی نے سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ایل سی ایم ہائی سکول سمندری روڈ اور منڈی موڑ سمندری روڈ کے کیمپس کا بھی وزٹ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی اس دوران ڈائریکٹر ایڈمن نے تینوں مین روڈز پر موجود واسا کے مین ہولز کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ کوئی بھی مین ہول مسنگ نہیں ہے ایم ڈی واسا نے واضح کیا ہے کہ واسا کے ایمرجنسی ریلیف کیمپس پر سٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہو گا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں