نیا پاکستان ہائو سنگ سکیم،متاثرین کے نقصان کاازالہ نہ ہوسکا

نیا پاکستان ہائو سنگ سکیم،متاثرین کے نقصان کاازالہ نہ ہوسکا

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر)نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم ٹھپ ہونے کے بعد 2سال گزر جانے کے باوجود درخواست گزاروں کے مالی نقصان کا ازالہ نہ ہوسکا۔

 پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد نیاپاکستان ہاوسنگ سکیم کا منصوبہ ٹھپ کردیا گیا تھا جس کے لیے درخواست گزاروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا ۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہریوں کو آسان اقساط پر گھر دینے کے لیے ایک منصوبہ بنایا گیا تھا جسے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا نام دیا گیا تھا اس سکیم کے لیے اہلیت رکھی گئی تھی کہ درخواست گزار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو جس کے نام پر کوئی پلاٹ یا مکان کی رجسٹری نہ ہو درخواست گزار گھر ملنے کے بعد 5 سال تک گھر کو فروخت نہیں کرسکے گا سکیم کے لیے مختلف بینکوں میں درخواستیں جمع کی گئیں درخواستوں منظور ہونے کے بعد شہریوں کے کوائف جمع کیے گئے کاغذی کار روائی مکمل کرکے فائلیں تیار کرلی گئیں شہریوں کیلئے پلاٹ خرید کر گھر بنانے یا بنا بنایا گھر بینک کے ذریعے خریدنے کے کی پیشکش رکھی گئی سکیم کی شروعات میں درخواستیں جمع کروانے والوں کی درخواستیں منظور بھی ہوگئیں بینک کی جانب سے درخواست گزاروں کو قرض کی منظوری کی تسلی بھی کروا دی گئی اور بینک کے نمائندے نے گھر بھی دیکھ لیے درخواست گزاروں نے گھروں کے مالکان کو ایڈوانس جمع کروا کے بینک کے وعدے کے مطابق باقی ادائیگی کرنے کا وقت بھی لے لیا لیکن آخری مراحل میں پہنچ کر سکیم بند ہوگئی درخواست گزاروں کی جانب سے فائلیں تیار کروانے کیلئے دی جانیوالی فیس پراپرٹی ڈیلرز کا کمیشن اور ایڈوانس کی رقوم ڈوب گئیں جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کا مالی نقصان ہوگیا لیکن نہ تو نئی حکومت کی جانب سے سکیم دوبارہ شروع کی جاسکی اور نہ ہی مالی نقصان کے ازالے کا کوئی طریقہ کار بنایا جاسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں