یوم عاشور کے انتظامات،سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،پاک فوج کے افسروں کی شرکت

یوم عاشور کے انتظامات،سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،پاک فوج کے افسروں کی شرکت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادسلوت سعیدکی زیر صدارت ڈویژن میں انتظامی وحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بارے اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں بریگیڈیئر پاک آرمی افتخار نے خصوصی شرکت کی آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،سی پی او کامران عادل کے علاوہ پاک آرمی کے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے کمشنر فیصل آباد نے محرم الحرام میں اب تک کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یوم عاشور تک امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ،فلیش پوائنٹس پر سکیورٹی کے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں امن کمیٹی کے ارکان سے میٹنگز کے علاوہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اضلاع اور تحصیلوں کے دوروں کا سلسلہ جاری اور انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے جلوسوں ومجالس کے منتظمین سے بھی گہرا رابطہ ہے ۔ڈویژنل وضلعی انٹیلی جنس کمیٹیز کے اجلاس ہورہے ہیں حساس مقامات پر پاک آرمی کے دستوں کی تعیناتی بارے امور زیربحث آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں