پولیس کارروائیاں،5 منشیات فروش گرفتار ، شراب اور چرس برآمد

پولیس کارروائیاں،5 منشیات فروش گرفتار ، شراب اور چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 5منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے لطیف چوک میں پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر 18 لٹر شرب برآمد کرلی۔

غلام محمد آباد پولیس نے نڑوالا روڈ پر کار روائی کے دوران ملزم کو حراست میں لیکر 3600 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب ملزم نواز کو حراست میں لیکر 15 کلوگرام بھکی برآمد کرلی۔ تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے فیصل پُلی کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت علی کو حراست میں لیکر 1200 گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ جھمرہ کے علاقے ڈوگرانوالہ پھاٹک کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم صابر کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 2کلوگرام بھنگ برآمد کرلی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں