ایف ڈی اے کی عمارتوں کی کھدائی برسات میں روکنے کا حکم

ایف ڈی اے کی عمارتوں کی کھدائی برسات میں روکنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں زیر تعمیر عمارتوں کو تسلسل کے ساتھ چیک کریں۔

اور کسی عمارت میں بیسمنٹ کی تعمیر کی صورت میں موسم برسات کے پیش نظر کھدائی کو روک دیا جائے تاکہ خدا نخواستہ کسی حادثے کا احتمال نہ رہے ۔ انہوں نے رواں مون سون سیزن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی پر ایف ڈی اے کے متعلقہ سٹاف کو تمام تر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف ڈی اے کے دائرہ اختیار کے علاقے میں ہائی الرٹ رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں