نوجوان دشمنان اہل بیت کے شیطانی جال سے بچیں:رانا ادریس

 نوجوان دشمنان اہل بیت کے شیطانی جال سے بچیں:رانا ادریس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دلوں کو محبت اہل بیت اطہار کے چراغوں سے روشن کریں،یہی ایمان، اسلام، صراط مستقیم اور بخشش و نجات کا راستہ ہے ۔

 نواسہ رسول امام عالی مقام کی شہادت ایک فرد کی شہادت نہیں،جس نے رسول اللہ  کو اذیت پہنچائی اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی۔ اللہ کریم کا اعلان ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا ہمیشہ کے لیے دوزخ کا ایندھن بنے گا۔ اللہ کے رسول کا حکم ہے کہ قرآن اور میری عترت کے ساتھ جڑے رہنے والے کبھی گمراہ نہیں ہونگے ۔کانفرنس میں حاجی غلام مصطفی نقیبی، خالد محمود رندھاوا، خالد مصطفوی،علامہ شفقت حیدری،غلام حسین، حافظ سرفراز،سہیل مقصود،غلام محمد قادری، عبدالحمید، رفیق قادری، زاہداقبال، استخاراحمد، سطوت شیزاد،غلام نبی قادری،قاری محمدشمشیر،خلیل اختر،قاسم ابرارنے شرکت کی ۔علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ یزید اور اس کے بدبخت حواری نواسہ رسول اور ان کے رفقا کو شہید کرکے کرہ ارض کے بدترین جرم کے مرتکب ہوئے ، انھوں نے کہا کہ نوجوان ایسے دشمنان اہلبیت کے شیطانی جال سے بچیں، اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں