قائم بھروانہ میں بھی 7 محرم کا جلوس برآمد ، سخت سکیورٹی اقدامات

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )شورکوٹکے نواحی علاقہ قائم بھروانہ میں بھی 7 محرم الحرام کا مرکزی اور روائتی علم کا جلوس برآمد ہوا،اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ قائم بھروانہ میں علم کا جلوس شفقت عباس کی رہائش گاہ سے دن1 بجے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قائم بھروانہ مین روڈ پہنچا جہاں عزاداروں نے نوحہ خوانی ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جبکہ شام 7 بجے جلوس امام بارگاہ قصر رضا پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے ساتھ ساتھ دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔ جلوس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار ،ڈی ایس پی مہر حیات سرگانہ، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض ،سپیشل برانچ کے اہلکاروں سمیت ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موجود تھیں،اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔