چنیوٹ:8 محرم کے 23 جلوس اور 73 مجالس کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)8 محرم الحرام کے موقع پر چنیوٹ بھر میں 23 جلوس اور 73 مجالس کا انعقاد کیا گیا،ضلع بھر میں تمام مجالس اور جلوسوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔۔۔
تمام پروگرامز پر 9 سو سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او عبداﷲاحمد نے مجالس،جلوسوں کی فور لیئر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ،اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی،حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی نفری اورچھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے تھے ،محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا،عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا گیا۔