عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح :عمران شہزاد

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن کھرڑیانوالہ عمران شہزاد نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا فوری حل میری اولین ترجیح ہے ،حالیہ مون سون کی بارشوں اور آندھیوں میں فی الفور بجلی کی سپلائی کو بحال رکھا ۔
بلوچنی(نمائندہ دنیا )ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن کھرڑیانوالہ عمران شہزاد نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا فوری حل میری اولین ترجیح ہے ،حالیہ مون سون کی بارشوں اور آندھیوں میں فی الفور بجلی کی سپلائی کو بحال رکھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ ملنے والے ریکوری ٹارگٹ کو میری ٹیم نے سو فیصد مکمل کرکے اپنے فرائض کو احسن انداز میں انجام دینے کا ثبوت پیش کیا، میری عوامی نمائندوں ، سوشل ورکرز اور میڈیا نمائندگان سے اپیل ہے کہ اگر کوئی ملازم کسی بھی شخص سے جائز کام کے لیے رشوت مانگے تو مجھے ثبوت کے ساتھ اطلاع کریں، فوری کارروائی کروں گا،بجلی چوروں کے بارے میں خفیہ اطلاع دیں اس کے خلاف بھی ایف آئی آر اور جرمانہ کروایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی میٹر ریڈر میٹر ریڈنگ میں کمی بیشی رشوت لے کر کرتا پایا گیا تو وہ بھی کسی رعایت کا مستحق نہ ہو گا۔