کمالیہ میں نیاز کا سلسلہ عروج پر، مشروبات کی سبیلیں

کمالیہ میں نیاز کا سلسلہ عروج پر، مشروبات کی سبیلیں

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )محرم الحرام کے ایام میں نیاز کا سلسلہ عروج پر، جگہ جگہ دودھ اور مشروبات کی سبیلیں، شہریوں کا قبرستانوں کی طرف بھی رخ،اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ اور قران خوانی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح کمالیہ میں بھی شہری محرم الحرام کی مناسبت سے بڑی تعداد میں پکوان سنٹروں سے لنگر تیار کروا رہے ہیں ، مجالس اور جلوسوں کے شرکا کے ساتھ ساتھ یہ لنگر شہریوں میں بھی تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر دودھ اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگا ئی گئی ہیں جہاں شہریوں کی تواضع مشروبات سے کی جا رہی ہے ۔دریں اثنا کمالیہ کے قبرستانوں کے باہر پھولوں کے عارضی سٹال بھی لگ چکے ہیں جہاں سے شہری پھول خرید کراپنے عزیز واقارب کی قبروں پر یہ پھول نچھاورکر رہے ہیں ، بعض شہری قبروں کی لپائی اوربعض قبروں پر مٹی ڈال رہے ہیں ۔قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں