کمالیہ:سوشل میڈیا پر متنازع مواد شیئر کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ:سوشل میڈیا پر متنازع مواد شیئر  کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )پولیس نے سوشل میڈیا پر متنازع موادشیئر کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد شفیق نے تھانہ سٹی کمالیہ کو درخواست دی کہ بلال نے واٹس ایپ پرفاروڈ شدہ وائس مسیجز سینڈ کیے جن میں ملزم نے صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخانہ کلمات استعمال کئے ، اس سے مذہبی منافرت کی آگ بھڑک سکتی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں ،پولیس نے ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں