شورکوٹ میں یوم عاشور پر پانچ بڑے جلوس نکالے گئے

شورکوٹ میں یوم عاشور پر پانچ بڑے جلوس نکالے گئے

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہر سے علم ،تعزیہ اور ذوالجناح کے پانچ بڑے جلوس مختلف امام بارگاہوں سے نکالے گئے۔۔۔

 جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار غازی پیر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے ،عزاداروں نے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری جلوسوں کے ہمراہ رہی، انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے ،جلوس کے راستوں میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی طرف سے دودھ ، ٹھنڈے مشروبات اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں، پولیس کی بھاری نفری ،حساس اداروں کے اہلکار جلوس کے ہمراہ رہے ، ریسکیو 1122 ،محکمہ صحت و محکمہ واپڈا کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ رہا۔ سی او میونسپل کمیٹی سلیم اقبال شاہ کی ہدایات پر عملہ نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے ،ٹریفک پولیس بھی تحصیل چوک شورکوٹ سٹی سے جلوسوں کے گزرنے کے دوران بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں