چنیوٹ میں 18 حادثات،ریسکیو کا ریسپانڈ، 13 زخمی ہسپتال منتقل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے 18روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے۔۔۔
22زخمی افراد کو ریسکیو کیا زخمی مردوں کی تعداد15جبکہ خواتین کی تعداد07ہے ان22زخمی افراد میں سے 09افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ13افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔