2روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد

2روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی۔تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 233رب کے رہائشی ارشد کا 14سالہ بھتیجا ذیشان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

 جسکی گمشدگی سے متعلق تھانہ روشن والا میں مقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔ گزشتہ روز اسکی لاش قریب سے گرنے والی نہر سے برآمد ہوگئی۔ جس کی لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں