کرپشن،چوری:میو اور سروسز ہسپتال کے 7ملازم معطل ہسپتالوں میں داخلوں پر پابندی

 کرپشن،چوری:میو اور سروسز  ہسپتال کے 7ملازم معطل  ہسپتالوں میں داخلوں پر پابندی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی کریشن و چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، میو و سروسزہسپتال کے 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

 تمام ملازمین کے متعلقہ ہسپتالوں میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔ کمپیوٹر آپریٹر میو ہسپتال ندیم رضا اور چوکیدار تنویر احمد ،سروسز ہسپتال کے جونیئر کلرک اصغر بدر ،جونیئرٹیکنیشن عتیق الرحمن،جونیئرٹیکنیشن ڈسپنسر جمشید اقبال ،جونیئر کلرک ظفر اقبال کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں