فاؤنڈیشن کی زمین پرقبضے ،ڈپٹی کمشنر ملیر اور دیگر ذاتی طورپرعدالت طلب

فاؤنڈیشن کی زمین پرقبضے ،ڈپٹی کمشنر ملیر اور دیگر ذاتی طورپرعدالت طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اماں فاؤنڈیشن کی زمین پر قبضے کے خلاف دائر آئینی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب سمیت یکم اگست کو طلب کرلیا ہے ۔

عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر، اسسٹنٹ کمشنر ملیر اور ریونیو حکام کو ذاتی طور پیش ہوبے کا حکم دے دیاہے ۔درخواست گزارکے وکیل عاصم منصور نے دوران سماعت موقف اختیارکیاکہ سپر ہائی وے پر خیراتی مقاصد کیلئے 167 ایکڑ زمین دی گئی تھی۔ محکمہ ریونیو کے اہلکار اور اس زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عاصم منصور کاموقف تھاکہ عدالت کے حکم کے باوجود مدعاعلیہان جواب جمع نہیں کرارہے ۔ان کاکہناتھاکہ تاخیری ہتھکنڈوں سے زمین کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مدعاعلیہان بلڈوزرکااستعمال کرکے زمین کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ استدعاہے کہ فریقین کو زمین کی پوزیشن تبدیل کرنے سے روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں