باگڑسرگانہ اورنواح میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا

باگڑسرگانہ اورنواح میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا،عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

، کھانے پینے کی اشیاء آٹا ،دالیں ،گھی ،چینی اورسبزیاں پھل عام اور غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اور گردونواح میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کنٹرول نہ ہونے سے مہنگائی مافیا بے لگام ہوچکا ہے ، خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ، کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص آٹا ،دالیں ،چینی ،گھی ،سبزیوں ،پھلوں اورخشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، دکاندار مافیاز نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو عام اور غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں،دیگر اشیاء کی خریداری تو دور کی بات کچھ طبقات صرف سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے جس سے لوگ باآسانی ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر سکیں، مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی یاپھل ایسانہیں جو سینکڑوں روپے کلوسے کم میں دستیاب ہو ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کو فوری کنٹرول کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں