ہیڈ چھناواں پل کے قریب گڑھا ،گاڑیاں پھنسنے لگیں

ہیڈ چھناواں پل کے قریب گڑھا ،گاڑیاں پھنسنے لگیں

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )نہرلوئرچناب کے مقام ہیڈ چھناواں پل کے قریب ہی واقع بہت بڑا کھڈاجس میں بارشی پانی جمع ہونے کے بعد دلدل کی صورت اختیارکیے ہوئے ہے جہاں سے ہیوی ٹریفک گزرتے وقت بری طرح پھنس رہی ہے ۔۔۔

اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر کے پل کے ساتھ دونوں اطراف روڈ ٹوٹ پھوٹ کر گہرے کھڈوں کی شکل اختیارکئے ہوئے ہے ، واضح رہے کہ نہرلوئرچناب کا پل اور پل کے قریب دونوں اطراف ٹوٹ پھوٹ روڈ جو کارپٹ روڈ کے منظورشدہ منصوبے اور فنڈزکا حصہ تھا۔مگر بد قسمتی سے نہ ہی نہر لوئرچناب کا پل اور نہ ہی پل کے ساتھ والے روڈ کو ابھی تک نہیں بنوایا گیاہے جوکہ سابق اور موجودہ حکومتی منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں