شہری آگاہی اور سماجی شمولیت پر مبنی سیمینار کا انعقاد

 شہری آگاہی اور سماجی شمولیت پر مبنی سیمینار کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اینٹومولوجی نے شہری آگاہی اور سماجی شمولیت پر مبنی ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس کا مقصد پھلوں اور سبزیوں میں زرعی زہروں کی باقیات کے مسئلے کو اجاگر کرنا اور محفوظ وپائیدار زراعت کے لیے تحقیق پر مبنی حل تلاش کرنا تھا۔ ریسرچ ایرینا 2025 کے تحت منعقدہ اس سیمینار کا افتتاح پرنسپل کالج آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے انسانی صحت، ماحولیاتی معیار اور زرعی پائیداری کے تحفظ کے لیے زرعی زہروں کے باخبر اور ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں