وہاڑی میں کرسمس امن ریلی، بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ

وہاڑی میں کرسمس امن ریلی، بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ

مسیحی برادری، تاجر اور شہری امن، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کیلئے متحد

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے موقع پر امن ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی میں شریک مسیحی مرد، خواتین اور بچے رنگ برنگے ملبوسات میں خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے ۔ریلی میں تاجر رہنماؤں، سابق کونسلرز اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ریلی کے منتظمین آشر غوری، ماسٹر ریاض مسیح اور دیگر رہنماؤں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں کرسمس کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں