مسنگ مین ہولز کور کرنے کیلئے واسا کی کوئیک رسپانس فورس قائم
فورس کی سپرویژن اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر سی کریں گے ، 24 گھنٹے سروس ہو گی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو فوری طور پر کور کرنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس تشکیل دے دی ہے ، جو رات کے اوقات میں بھی ہائی الرٹ رہتے ہوئے فرائض سرانجام دے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئیک رسپانس فورس چوبیس گھنٹے مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو کور کرنے کے لیے تیار رہے گی۔ سپرویژن اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر سی کریں گے جبکہ فورس کے اراکین واسا ہیڈ آفس میں ہائی الرٹ رہیں گے ۔