طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مقابلے میں خود ساختہ فائر سے شدید زخمی، شہریوں کا کارروائی پر اظہار اطمینان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 461 ای بی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ ولد نصیر احمد طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا تھا۔سی سی ڈی انچارج محمد اکرم نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور فرار کی کوشش میں گرنے سے اس کے پاس موجود اسلحہ چل گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ملزم کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شہریوں نے سی سی ڈی کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں