ٹو بہ :پولیو مہم، 4 لاکھ 34 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے

ٹو بہ :پولیو مہم، 4 لاکھ 34 ہزار  بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ضلع میں پولیو مہم کے نتائج کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں مہم کی مجموعی کارکردگی اور فیلڈ اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ٹوبہ میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ مہم کے دوران 4 لاکھ 34 ہزار 699 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ، جبکہ مقررہ ہدف 4 لاکھ 33 ہزار 838 تھا، جس طرح ضلع نے 100 فیصد سے زائد ہدف حاصل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں