فلاحی انیشیٹو خیر کا سفر کا خانیوال سے باقاعدہ آغاز

فلاحی انیشیٹو خیر کا سفر کا خانیوال سے باقاعدہ آغاز

سردی سے بچاؤ کے لئے مستحق افراد میں مفت گرم ملبوسات تقسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے فلاحی انیشیٹو ’’خیر کا سفر‘‘ کا خانیوال سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد میں سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے لاہور موڑ بس سٹیشن پر مہم کا افتتاح کیا اور ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن، وکلاء، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ یہ مہم ان افراد کے لیے شروع کی گئی ہے جو شدید سردی میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس نیک کام میں حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ خیر کا سفر حکومتِ پنجاب کے عوام دوست ویژن اور فلاحی سوچ کا عملی مظہر ہے ، جس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اور اس طرح کی مہمات سے نہ صرف مشکلات کم ہوتی ہیں بلکہ بھائی چارے اور احساسِ ذمہ داری کو بھی فروغ ملتا ہے ۔شرکاء نے مہم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں