کسانوں کی خوشحالی کے بغیر زرعی ترقی ناممکن ،شاداب رضا
اکثریت آج بھی بنیادی حقوق اور سہولتوں سے محروم،سربراہ سنی تحریکجدید ٹیکنالوجی ،آسان قرضے فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،بیان
کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کسان کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،خوراک کی پیداوار سے ملک کی ضرورت پوری کرنے والا کسان آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،کسانوں کی محنت اور دن رات محنت کو سراہتے ہیں، کسانوں کے حقوق اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت بلاتفریق اقدامات کرے ،کسان ڈے منانے کا مقصد کسانوں کو زرعی پیداواری اور دن رات کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ،کسان وہ محنت کش انسان ہیں جو دھوپ ،سردی بارش اور مشکلات کی پروہ کئے بغیر اناج اُگاتے ہیں ،کسانوں کی اکثریت آج بھی بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہے ،کسان کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا اور زرعی جدید سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان ڈے کے موقع پر کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق وبنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کیا ۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوش حال ہوگا ،حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کو جدید زرعی سہولیات،مناسب قیمتیں ،پانی بیج اور کھاد فراہم کرے تاکہ زرعی شعبہ مزید ترقی کرسکے ، کسانوں کی خوشحالی کے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں ،کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی ،آسان قرضوں اور مارکیٹوں تک براہ راست رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔