واسا کا مزید 6 مقامات پر نئے ریچارج ویل بنانیکا فیصلہ

واسا کا مزید 6 مقامات پر نئے ریچارج ویل بنانیکا فیصلہ

زیرِ زمین ایکوافائر ریچارج اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے نیا پلان تیار منصوبے کے تحت شہر میں ریچارج ویلز اور واٹر ٹینکس کو آپس میں منسلک کیا جائیگا

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے ،واسا نے بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے ،جس کے تحت شہر میں ریچارج ویلز اور واٹر ٹینکس کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں زیرِ زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح اور اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر واسا نے اہم پیش رفت کر لی ہے ۔ زیرِ زمین ایکوافائر ریچارج اور بارشی پانی کے مؤثر نکاس کے لیے نیا پلان تیار کر لیا گیا ہے ، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ریچارج ویل تعمیر کیے جائیں گے ۔واسا نے مزید چھ مقامات پر نئے ریچارج ویل بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تعمیر ہونے والے ہر واٹر ٹینک کے ساتھ ریچارج ویل بھی لازمی بنائے جائیں گے ۔ اس منصوبے کے تحت قذافی سٹیڈیم، کوپر روڈ اور تاجپورہ واٹر ٹینک پر ریچارجنگ ویلز تعمیر کیے جائیں گے ۔اسی طرح ریلوے سٹیشن، کریم پارک سمیت شہر کے مجموعی طور پر دس مقامات پر واٹر ٹینکس کے ساتھ ریچارجنگ ویلز مکمل کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں